Daily Systematic Metro News Breaking News
موسم

مسلسل تین دن بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے 31 جنوری سے 3 فروری کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان اور شمالی علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران بارش اور برفباری متوقع ہے۔

اس دوران گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ یکم سے 3 فروری کے دوران اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں بارش ہو سکتی ہے، جبکہ پنجاب، مری اور گلیات میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس عرصے کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ موجود رہے گا۔

Related posts

کراچی والے تیار ہو جائیں، محکمہ موسمیات نے پیشگی اطلاع دے دی

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

17 اگست تک پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment