Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 14 سال بعد فضائی رابطہ بحال

 

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فضائی رابطے کی 14 سال بعد بحالی کا مرحلہ آج عبور کر لیا گیا۔

بنگلہ دیش ایئرلائن کی پہلی پرواز ڈھاکا سے کراچی کے لیے روانہ ہوئی، جس کے ذریعے دونوں ممالک کے شہریوں کے لیے سفری سہولت میں اضافہ ہوگا۔

یہ پرواز تجارتی اور سیاحتی شعبے میں روابط کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو بھی مستحکم کرے گی۔

حکام کے مطابق اس اقدام سے مسافروں کو سہولت کے ساتھ ساتھ وقت اوراخراجات کی بچت بھی ہوگی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے شہری اب براہ راست فضائی سفرکے ذریعے آسانی سے ایک دوسرے کے شہروں کا دورہ کر سکیں گے، جس سے تجارتی و اقتصادی روابط میں بھی اضافہ ہونے کی توقع ہے۔

یہ پرواز دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات میں نیا باب کھولنے کا سبب بنے گی۔

Related posts

پاکستان اور آذربائیجان مستقبل میں اپنے تعلقات کو مزید وسعت دیں گے، صدر آذربائیجان

Mobeera Fatima

ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان

Mobeera Fatima

سربیا، ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے 13 ہلاک

Mobeera Fatima

Leave a Comment