Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

اسلام آباد میں غیر قانونی قبضے پر فوری کارروائی ہو گی، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسلام آباد میں کسی بھی جائیداد پر قبضے یا غیر قانونی تصرف کی شکایت درج کرائی جائے تو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سات دن کے اندر فیصلہ کرنے کے پابند ہوں گے۔

محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے جائیداد کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا اور کسی کو بھی قانونی طور پر ملکیتی اثاثے پر قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں بیرونِ ملک پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہا جاتا ہے اور اسے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ حکومت سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ اور سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Related posts

فیکٹ چیک: 100 سالہ ریکارڈ توڑ سردی، پشاور تا لاہور برفباری؟ محکمہ موسمیات کی وضاحت آ گئی

Mobeera Fatima

گلگت بلتستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئیں

Mobeera Fatima

بانی پی ٹی آئی تصادم نہیں چاہتے ، 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ کرینگے ، علی امین گنڈا پور

Mobeera Fatima

Leave a Comment