Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

نئے کرنسی نوٹس کی تیاری آخری مرحلے میں داخل، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد دو سے تین مختلف مالیت کے نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹس کی چھپائی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے پیر کو مانیٹری پالیسی کے اعلان کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے کرنسی نوٹس کی تیاری کا عمل آخری مراحل میں ہے اور کابینہ کی منظوری ملتے ہی چھپائی شروع کر دی جائے گی۔

گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق، “نئے ڈیزائن کے بینک نوٹس کی چھپائی کا عمل کافی آگے بڑھ چکا ہے، کابینہ کی منظوری کے بعد جلد چھپائی شروع کر دی جائے گی، اور دو سے تین مختلف مالیت کے نوٹس بیک وقت چھاپے جائیں گے۔”

جمیل احمد نے کہا کہ نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹس فوری طور پر مارکیٹ میں نہیں آئیں گے بلکہ مرحلہ وار گردش میں لائے جائیں گے.

Related posts

وفاقی بجٹ 7 جون کو پیش کیا جائیگا ، مالیاتی خسارہ 9300 ارب روپے رہنے کا امکان

admin

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد کمی

Mobeera Fatima

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کی ملک گیر ہڑتال کی دھمکی

Mobeera Fatima

Leave a Comment