Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ہم عہد کرتے ہیں پختون قوم سے چھینا گیا شعور واپس دلائیں گے، حیدرہوتی

چارسدہ میں سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور اے این پی کے مرکزی رہنما حیدر خان ہوتی نے اپنے خطاب میں پارٹی کے حوالے سے ہونے والی تنقید کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی کو غیر مقبول کرنے والے آج اس جلسے کے ذریعے جواب حاصل کر چکے ہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ پارٹی کے حوالے سے کچھ سہولیات جیسے فارم 47 مکمل نہیں ہیں تاہم اسمبلی کے اندراور باہر پختون قوم کے حقوق کی آوازبلند کرتے رہیں گے۔

حیدرخان ہوتی نے صوبائی حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے وزیراعلیٰ تین مہینے سے پنجاب کے ایک ایس ایچ او کا جواب نہیں دے سکتے جبکہ ہماری حکومت نے یونیورسٹیاں قائم کیں لیکن موجودہ حکومت ان کی زمینیں فروخت کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمارے صوبے کے اسپتالوں میں مریضوں کے لیے بیڈز موجود نہیں ہیں اور 13 سال میں شروع کیے گئے منصوبے ابھی تک مکمل نہیں ہوئے۔

Related posts

صوابی ، رکشہ نہر میں گر گیا ، خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

بختاور بھٹو زرداری کی کارساز ٹریفک حادثے کی ملزمہ کو سزا دینے کی اپیل

Mobeera Fatima

بلوچستان کے علاقے رکھنی میں زلزلے کے جھٹکے؛ شدت 5.0 ریکارڈ

Mobeera Fatima

Leave a Comment