Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پی ٹی آئی رہنما کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور سے پی ٹی آئی کراچی کے رہنما بلال منصور نے ملاقات کی، اس موقع پر سعید غنی، سہیل انور سیال اور ڈپٹی میئر سلمان مراد بھی  موجود تھے۔

ملاقات کے دوران بلال منصور نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی، فریال تالپور نے ان کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا۔

واضح رہے ڈیڑھ ماہ قبل مظفر آباد میں پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا لگا تھا جہاں مرکزی رہنما اور سابق امیدوار اسمبلی سردار شاہنواز اختر نے اپنے سینکڑوں کارکنان کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی تھی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی

Mobeera Fatima

عمران خان ڈیل نہیں کریں گے ، اسپتال منتقلی پر توہین عدالت کرنے والوں کو سزا دی جائے ، بیرسٹر گوہر

Mobeera Fatima

کرپشن انڈیکس میں پاکستان کی 2 درجہ تنزلی ہو گئی، رپورٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment