Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ گرفتار

سابق پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی چٹھہ کو سرینا چوک اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔

ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی چٹھہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے ڈسٹرکٹ کورٹ جا رہے تھے کہ راستے سے گرفتار کیا گیا۔

اس موقع پر وکلاء کی بڑی تعداد ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے ہمراہ تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر واجد علی گیلانی نے الزام عائد کیا ہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھا کو ہائیکورٹ بار کی وین روک کر گرفتار کیا گیا، جبکہ اس دوران وکلا پر تشدد بھی کیا گیا۔

ان کے مطابق وہ خود سیکرٹری بار منظور ججہ کے ہمراہ دیگر وکلا کے ساتھ موجود تھے۔

انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ وکلا کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے محفوظ راستہ فراہم کیا جائے گا اور راستے میں کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جائے گی، تاہم اس یقین دہانی کے باوجود سرینا ہوٹل کے قریب ان کی گاڑیوں کو روکا گیا۔

Related posts

پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Mobeera Fatima

منکی پاکس: علامات 4 سے 15 روز میں ظاہر ہوتی، 95 فیصد مریض صحتیاب ہو جاتے ہیں،ڈاکٹر ملک مختار

Mobeera Fatima

Leave a Comment