Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد نے پٹرول پمپ کو آگ لگا دی

ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک روڈ پر نامعلوم افراد نے پیٹرول اسٹیشن کو آگ لگا دی۔

ڈی آئی خان پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے اسٹاف کو رسیوں کے ساتھ باندھ کر پیٹرول پمپ کو آگ لگا دی، جبکہ پیٹرول پمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد رقم بھی لوٹ کر لے گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ ہو گئیں ، دوسری جانب پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Related posts

غربت میں اضافہ: خطے کے انتہائی غریب افراد میں سے 48 فیصد پاکستانی شہری ہیں، عالمی بینک کی رپورٹ

Mobeera Fatima

جشن آزادی کا ‘آدھا بھرا گلاس’

Mobeera Fatima

ڈومینیکن ریپبلک، ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

Mobeera Fatima

Leave a Comment