Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سندھ کے تعلیمی بورڈز میں نمبر سسٹم ختم، نئے گریڈنگ نظام کی منظوری

سندھ کے تعلیمی بورڈز میں نمبر سسٹم ختم کر دیا گیا، نئے گریڈنگ نظام کی منظوری دے دی گئی۔

وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے کہا کہ میٹرک اور انٹر کیلئے نئے گریڈنگ نظام کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے تحت 40 فیصد سے کم نمبر لینے والے طلبہ فیل تصور کئے جائیں گے۔

اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ تعلیمی بورڈز میں امتحانی نتائج کے لیے رائج قدیم نمبر سسٹم ختم کرکے بین الاقوامی معیار کا نیا گریڈنگ سسٹم نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں نئے گریڈنگ سسٹم کا اطلاق مرحلہ وار ہو گا، رواں سال 2026 میں نویں اور گیارہویں کے پہلے سالانہ امتحانات سے اس کا آغاز ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سال 2027 میں دسویں اور بارہویں کے سالانہ امتحانات پر بھی نئے گریڈنگ سسٹم کا اطلاق ہو جائے گا۔

اب طلبہ کی کارکردگی کو نمبروں کے بجائے گریڈز میں تقسیم کیا جائے گا، اے ڈبل پلس (A++) 96 فیصد سے100 فیصد جب کہ اے پلس (A+) 91 فیصد سے 95 فیصد ہوگا۔

Related posts

سفارتی سطح پر پاکستان کو تاریخی کامیابی ملی ہے، سنیٹر شیری رحمان

Mobeera Fatima

ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں، مذاکرات نہیں کرنے تو نہ کریں، عمر ایوب

Mobeera Fatima

وزیر داخلہ کا پاکستان بھر میں یونین کونسل سطح پر شناختی کارڈ بنانے اور تجدید کی سہولت کا اعلان

admin

Leave a Comment