Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

نیوزی لینڈ نے پہلی بار بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دے دی

نیوزی لینڈ نے بھارتی سرزمین پر تاریخ رقم کر دی۔

نیوزی لینڈ نے بھارت کو پہلی بار اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دے دی۔

تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف 41 رنز سے فتح سمیٹی اور سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔

نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے، ڈیرل مچل 137 اور گلین فلپس 106 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بھارتی بیٹرز نیوزی لینڈ بالرز کے سامنے بے بس نظر آئے، صرف ویرات کوہلی 124 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، نتیش کمار نے 53 اور ہرشیت رانا نے 52 رنز بنائے۔

یاد رہے کہ 37 سالوں میں نیوزی لینڈ بھارت میں سات ون ڈے سیریز کھیل چکا ہے لیکن وہ کسی بھی سیریز میں کامیاب نہ ہو سکا، اس طرح اس نے پہلی بار بھارت کو اسی کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں شکست سے دوچار کیا ہے۔

Related posts

دوسرا ٹی 20،پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ

admin

چیمپیئنز ٹرافی کیلئے دنیا کی بڑی ٹیمیں آ رہی ہیں ، انتظامات خوب تر ہونے چاہیئں ، محسن نقوی

Mobeera Fatima

کرپشن کے الزامات: آئی سی سی نے ویسٹ انڈین کھلاڑی سمیت 2 ٹیم آفیشلز کو معطل کردیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment