Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کراچی ، پلازے میں لگی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ، 60 افراد لاپتہ

کراچی کے ایم اے  جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔

خوفناک آگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہو چکے ہیں جبکہ 60 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ہفتے کی رات سوا 10 بجے کے قریب گل پلازہ کے گراؤنڈ فلور پر آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل تک پہنچ گئی۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق20 فائر ٹینڈرز اور 4 اسنارکلز کی مدد سے آگ پرقابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، پانی اور فوم کا استعمال کیا جارہا ہے۔ پاک بحریہ کے فائرٹینڈرز بھی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

عمارت میں پھنسے لوگوں سے رابطہ ختم ہو گیا ہے۔ 38 افراد کے اہلخانہ نے انتظامیہ سے رابطہ کیا جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق 58 افراد لاپتہ ہیں۔

Related posts

نان فائلرز کے لوڈ اور ڈیٹا پر اضافی ٹیکس، پلان بی پر عملدرآمد کیلئے گرین سگنل

admin

عدالت نے حکومت سے امریکا میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق نہ بننے کی وجوہات طلب کر لیں

Mobeera Fatima

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کیلئے اپیلوں پر سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

admin

Leave a Comment