Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کیا 10روپے کانوٹ ختم کیا جا رہا ہے؟ جانیے

دس روپے کے بینک نوٹ کے مستقبل سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

وفاقی کابینہ نے وزیرِ خزانہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو اس بات کا جائزہ لے گی کہ دس روپے کا بینک نوٹ برقرار رکھا جائے یا اسے ختم کر دیا جائے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے کمیٹی کو ہدایت دی ہے کہ وہ دس روپے کے بینک نوٹ کی پیداواری لاگت کو مدِنظر رکھتے ہوئے اپنی سفارشات مرتب کرے۔

اس کے ساتھ ساتھ کمیٹی کو یہ بھی جانچنے کا ٹاسک دیا گیا ہے کہ دس روپے کے بینک نوٹ کے مقابلے میں اس کا سکہ زیادہ فائدہ مند ہے یا نہیں۔

کابینہ کمیٹی اپنی سفارشات وفاقی کابینہ کو پیش کرے گی، جن کی روشنی میں دس روپے کے بینک نوٹ کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

Related posts

ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

Mobeera Fatima

پی آئی اے نے لاہور پیرس کے درمیان پروازوں پر رعایت کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

مظفر آباد ، مسافر جیپ دریائے نیلم میں جا گری ، 13 جاں بحق

Mobeera Fatima

Leave a Comment