Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

گوگل جیمنائی میں اب تک کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ کر دی گئی

کیلیفورنیا: گوگل نے اپنے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ماڈل جیمنائی میں اب تک کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ متعارف کرا دی۔ جسے پرسنل انٹیلی جنس کا نام دیا گیا ہے۔ اس اپ ڈیٹ کو اے آئی کے شعبے میں ایک بڑی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس نئے فیچر سے جیمنائی گوگل ایپس میں صارف کے ذاتی ڈیٹا کا تجزیہ کرکے آپ کے سوالات پر زیادہ تفصیلی جوابات فراہم کرسکے گا۔ پرسنل انٹیلی جنس کے تحت جیمنائی گوگل سرچ، جی میل، گوگل فوٹوز اور یوٹیوب سمیت متعدد ایپس تک رسائی حاصل کر سکے گا۔

کمپنی کے مطابق اس فیچر کی مدد سے جیمنائی ایک حقیقی اے آئی پرسنل اسسٹنٹ کی شکل اختیار کر لے گا۔

مثال کے طور پر اگر صارف گاڑی کے کسی مسئلے کے بارے میں سوال کرے تو جیمنائی گوگل ایپس میں موجود معلومات کی بنیاد پر یہ جان سکے گا کہ صارف کس گاڑی کا مالک ہے۔ گوگل فوٹوز کے ذریعے گاڑی کی حالت دیکھ سکے گا اور یوٹیوب سے متعلقہ ویڈیوز کی مدد سے مسئلے کا حل تجویز کرے گا۔

Related posts

2050 میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیسے دکھیں گے، ہوشربا پیش گوئی کر دی گئی

Mobeera Fatima

وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کے شیڈول کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی

Mobeera Fatima

رواں سال ڈالر میں عالمی تجارت مزید کم ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment