Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی امکان

پاکستانی عوام کو پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے مسلسل چوتھی مرتبہ ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

حکام کے مطابق 16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے، جس سے نئے سال کے آغاز پر ملنے والے بڑے ریلیف کے بعد صارفین کو مزید سہولت حاصل ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔

اس ورکنگ کے مطابق پٹرول 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 82 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد پٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا اعلان کرے گا، جو آئندہ 15 روز کے لیے نافذ ہوں گی۔

Related posts

قبر ایک ، مردے تین ، نیا سال سب کیلئے بھاری ، کوئی تبدیلی نہیں آئیگی ، شیخ رشید

Mobeera Fatima

اسموگ ڈپلومیسی ، مریم نواز کا بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو خط لکھنے کا اعلان

Mobeera Fatima

بجٹ ایک مرتبہ پھر صرف دکھانے کیلئے ہے، امیر جماعت اسلامی کراچی

Mobeera Fatima

Leave a Comment