Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

ارچنا پورن سنگھ میں نایاب اعصابی بیماری، ڈاکٹروں کا حیران کن انکشاف

بالی ووڈ اداکارہ اور ٹی وی شخصیت ارچنا پورن سنگھ کو کمپلیکس ریجنل پین سنڈروم (CRPS) کی تشخیص ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کی یہ حالت کلائی کی چوٹ کے بعد پیدا ہوئی، جس سے انہیں مسلسل شدید درد کا سامنا ہے۔ اداکارہ کے بیٹے آیوشمان سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو میں اس بات کی تصدیق کی۔

آیوشمان سیٹھی نے بتایا کہ ارچنا پورن سنگھ نے درد کے باوجود اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیاں جاری رکھی ہیں اور یوٹیوب سمیت دیگر پروجیکٹس پر بھی کام کر رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayushmaan Sethi (@ayushmaansethi)

کمپلیکس ریجنل پین سنڈروم کیا ہے؟

ڈاکٹروں کے مطابق کمپلیکس ریجنل پین سنڈروم ایک نایاب اعصابی درد کی بیماری ہے جو عام طور پر چوٹ، فریکچر یا سرجری کے بعد سامنے آتی ہے۔ اس بیماری میں اعصابی نظام درد کے سگنلز کو غلط طریقے سے کنٹرول کرتا ہے جس کی وجہ سے متاثرہ عضو میں شدید اور طویل مدتی درد پیدا ہو جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس مرض کی علامات میں شامل ہیں:

۔ معمول سے زیادہ شدید درد یا جلن

۔ ہلکی چھو یا درجہ حرارت میں معمولی تبدیلی پر شدید تکلیف

۔ متاثرہ حصے میں سوجن، رنگت میں تبدیلی، پسینہ، اکڑاؤ اور کمزوری

Related posts

فیشن لیجنڈ جارجیو ارمانی 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

Mobeera Fatima

دبئی کے سنار نے 28 کروڑ روپے کا لباس تیار کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

Mobeera Fatima

سلمان خان مستی والے، شاہ رخ خان محنتی،عامر خان سے سیکھنے کو ملا، کرشمہ کپور

Mobeera Fatima

Leave a Comment