Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

حملہ ہوا تو امریکی فوجی اڈے نشانہ بنیں گے، ایران نے امریکی اتحادیوں کو خبردار کر دیا

تہران: ایران نے امریکی اتحادیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حملہ ہوا تو مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکا کے اتحادی ممالک کو حملے سے متعلق باقاعدہ پیغام پہنچا دیا ہے۔ اور ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واشنگٹن کو ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی سے باز رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ترکیے سمیت خطے کے متعدد ممالک کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو ان ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈے بھی ایران کی جوابی کارروائی کی زد میں آئیں گے۔

دوسری جانب امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں خلیجی ممالک ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے سخت خلاف ہیں۔

Related posts

سورج کے گرد گردش کرتا دوسرا چاند، زمین کے ساتھ 2083 تک رہے گا، ناسا

Mobeera Fatima

ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات سے قبل غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

Mobeera Fatima

تھائی لینڈ ، اسکول کی بس می خوفناک آگ بھڑک اٹھی ، 20 بچوں سمیت 23 ہلاک

Mobeera Fatima

Leave a Comment