Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

عمران خان اور نواز شریف سمیت اہم سیاستدانوں کے نام پر نمبر پلیٹس کی نیلامی کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف اور بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان سمیت اہم سیاسی اور قومی شخصیات کے ناموں پر مشتمل نمبر پلیٹس کی نیلامی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فخر جہاں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فینسی اور یونیک چوائس نمبر پلیٹس کی نیلامی 27 جنوری کو نشتر ہال پشاور میں منعقد کی جائے گی۔ ان کے مطابق بولی کا آغاز 10 لاکھ روپے سے ہوگا اور سب سے زیادہ بولی دینے والے کو اپنی پسند کی سیاسی یا قومی شخصیت کے نام کی نمبر پلیٹ الاٹ کی جائے گی۔

فخر جہاں کا کہنا تھا کہ مرحلہ وار دیگر قومی قیادت، معروف شخصیات، مختلف علاقوں اور اقوام کے نام سے منسوب نمبر پلیٹس بھی نیلامی میں شامل کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی مالکان اس اقدام میں غیر معمولی دلچسپی لے رہے ہیں اور اس سے قومی خزانے کو خاطر خواہ فائدہ متوقع ہے۔

Related posts

پشاور ہائیکورٹ کے 10 نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

Mobeera Fatima

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 28 مئی سے چھٹیوں کا اعلان

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا کے مزید 3 وزراء پر گڈ گورننس کمیٹی کی تلوار لٹکنے لگی

Mobeera Fatima

Leave a Comment