Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

پاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز، شیڈول سامنے آ گیا

پاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول سامنے آ گیا۔

پی سی بی نے جنوری کے آخر میں آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

تینوں میچ لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، پہلا میچ 29 جنوری کو ہوگا، دوسرا میچ 31 جنوری جبکہ تیسرا میچ یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔

میچوں کا ٹاس ساڑھے پانچ بجے جبکہ آغاز شام چھ بجے ہوگا۔آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم بدھ 28 جنوری کو لاہور پہنچے گی۔

یہ سیریز آئندہ ماہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے قبل دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہم ہے، پاکستان ورلڈ کپ کے گروپ اے جبکہ آسٹریلیا گروپ بی میں شامل ہے۔

یہ آسٹریلیا کا مارچ 2022 سے اب تک پاکستان کا تیسرا دورہ ہوگا، 2022 میں آسٹریلیا نے پاکستان میں ایک ٹیسٹ سیریز، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا۔

Related posts

بنگلہ دیش کیخلاف ہوم سیریز ، بابر اعظم ، رضوان اور شاہین آفریدی کو ڈراپ کئے جانیکا امکان

Mobeera Fatima

شاہین کو کیوں نکالا، صائم، بابر، عبداللہ کی کارکردگی کیا ہے؟ احمد شہزاد برہم

Mobeera Fatima

نیوزی لینڈ نے نئی ٹی20 لیگ کی لانچ مؤخر کر دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment