Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

دھرمیندر کے مرنے کے بعد خاندان میں کشیدگی؟ ہیما مالنی نے خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی نے اپنے شوہر، لیجنڈری اداکار دھرمیندر کے انتقال کے بعد دیول خاندان کے اندر اختلافات سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔

دھرمیندر کے انتقال کو ڈیڑھ ماہ گزر چکا ہے، لیکن مداح اب بھی ان کے جانے کا غم نہیں بھول پائے ہیں۔ اس دوران سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش رہیں کہ خاندان کے افراد کے درمیان ناراضگیاں ہیں، تاہم ہیما مالنی نے صاف کہا ہے کہ وہ سنی اور بوبی دیول کے ساتھ خوشگوار تعلقات رکھتی ہیں۔

دھرمیندر کے انتقال کے بعد، کچھ حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں سامنے آئیں کہ دیول خاندان میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ ہیما مالنی نے اسی دن اپنے گھر میں دعائیہ تقریب منعقد کی، جب کہ سنی اور بوبی دیول نے اپنے والد کے لیے الگ دعائیہ تقریب رکھی۔ اس کے بعد دو ہفتے بعد دہلی میں ہیما مالنی اور ان کی بیٹیوں نے بھی ایک یادگاری تقریب کا انعقاد کیا۔

Related posts

سلمان خان کی پھٹے ہوئے جوتوں میں ویڈیو وائرل، قیمت نے سب کو حیران کردیا

Mobeera Fatima

منیب بٹ نے بیٹیوں کو اپنے لیے خوش قسمتی قرار دے دیا

Mobeera Fatima

وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا کی شادی، دعوت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل

Mobeera Fatima

Leave a Comment