Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ایران پر امریکی حملے کی دھمکیاں ناقابل قبول ہیں ، روس

روس نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی حملے کی دھمکیاں قطعی طور پر ناقابل قبول ہیں۔

روسی وزارتِ خارجہ کی جانب سے  جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا ایران میں بے امنی کو بہانہ بنا کر دوبارہ حملہ نہ کرے۔

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کا اقدام مشرقِ وسطیٰ میں تباہ کن نتائج کا باعث بنے گا اور عالمی سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہو گا۔  ایران کے غیر ملکی شراکت داروں کو تجارتی محصولات بڑھا کر بلیک میل کرنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہیں۔

روسی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ایران میں مصنوعی طور پر بھڑکائے گئے مظاہرے اب ماند پڑ رہے ہیں، امید ہے ایران میں حالات بتدریج مستحکم ہو جائیں گے۔

Related posts

امریکا نے نئی عالمی ویزا پالیسی کا اعلان کر دیا؛ مزید پابندیاں نافذ

Mobeera Fatima

ایتھوپیا ، شادی میں شرکت کیلئے جانیوالوں کا ٹرک دریا میں جا گرا ، 71 افراد ہلاک

Mobeera Fatima

پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment