Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

جیل میں کیا سیکھا؟ ڈکی بھائی کے اہم انکشافات

پاکستان کے مقبول ترین ڈیجیٹل کری ایٹر اور یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی نے جیل میں گزارے گئے تین ماہ کو اپنی زندگی کا سب سے مشکل اور فیصلہ کن دور قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اس قید نے ان کی سوچ، طرزِ زندگی اور مذہبی وابستگی کو یکسر بدل کر رکھ دیا۔

90 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز کے ساتھ ڈکی بھائی اس وقت پاکستان کے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے یوٹیوبر ہیں۔

حال ہی میں ایک خصوصی انٹرویو میں ڈکی بھائی نے بتایا کہ ایف آئی اے کی جانب سے گرفتاری، اکاؤنٹس منجمد ہونے اور رقم ضبط کیے جانے کے بعد انہوں نے تین ماہ جیل میں گزارے، جو ان کے لیے ذہنی اور جسمانی طور پر نہایت کٹھن تھے۔ تاہم اسی دور کو وہ اپنی زندگی کا ٹرننگ پوائنٹ بھی قرار دیتے ہیں۔

Related posts

معروف شیف ناہید انصاری انتقال کر گئیں

Mobeera Fatima

عمران خان جیسی ذہنیت رکھنے والے افراد کیخلاف ہوں، عفت عمر

Mobeera Fatima

اقرا عزیز اور یاسر حسین نے دوسرے بچے کی خوشخبری سنا دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment