Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے صارفین کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی تازہ سرکاری دستاویزات کے مطابق صرف ایک ہفتے کے دوران آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں مختلف شہروں میں 40 سے لے کر 590 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت ملک میں سب سے زیادہ ہو کر 2 ہزار 893 روپے 33 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔

ایک ہفتے کے دوران سرگودھا میں آٹے کی قیمت میں سب سے زیادہ 590 روپے کا اضافہ ہوا، جبکہ ملتان میں 226 روپے 66 پیسے، خضدار میں 200 روپے، بہاولپور میں 163 روپے 33 پیسے اور کوئٹہ میں 140 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Related posts

ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا نیا آسان اور شفاف فارمیٹ متعارف

Mobeera Fatima

آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لیکر شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے ، خواجہ آصف

Mobeera Fatima

پاکستان نے فتح ون میزائل کی لانچ شہید پاکستانی بچوں کے نام کر دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment