Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 6 دہشتگرد ہلاک

پشاور: خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائیوں کے دوران 6 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ جمرود کے شاہ کس بائی پاس روڈ پر واقع ناکے کلے میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد فتنہ الخوارج کے سرگرم ارکان تھے۔ اور فورسز پر حملوں، قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری اور دیگر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔

کارروائی کے دوران مارے جانے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔

دوسری جانب پشاور کے نواحی علاقے ٹپوسانو باچا قبرستان میں بھی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد مارے گئے۔

Related posts

ایل پی جی کی قیمت میں معمولی اضافہ

Mobeera Fatima

قوم کے مجرم کو واپس لانا چاہتے ہیں، خدارا ملک پر رحم کریں، مریم نواز

Mobeera Fatima

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ، وفاقی بجٹ کی تاریخ میں پھر تبدیلی کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment