Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

رمضان کے لئے شفاف اور سودمند پیکج تیارکیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آباد، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آئندہ رمضان المبارک کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ پچھلے سال کے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے غریب عوام کے لیے زیادہ مؤثر اور سودمند رمضان پیکج اور سفارشات مرتب کریں۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی حکومت کے مجوزہ رمضان اور پچھلے سال کے رمضان پیکج کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں تمام متعلقہ اداروں اور وزارتوں کی شفافیت پر مستند آڈٹ ادارے کی طرف سے ستائش کی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سال سے وفاقی حکومت نے غریب عوام کورمضان پیکج کے ذریعے ارزاں نرخوں پر اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کیلئے شفاف نظام مرتب کیا ہے۔

ملک میں کئی دہائیوں سے جاری یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے مالی بے ضابطگیوں اورغریبوں کے استحصال کا رائج نظام حکومت نے شفاف اورمنظم نظام میں تبدیل کر دیا۔

Related posts

عمران خان کے طبی معائنے اور بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست منظور

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 540 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

شوہر مشترکہ جائیداد میں صرف اپنے حصے کی حد تک حق مہر دے سکتا ہے ، سپریم کورٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment