Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وزیر تعلیم کی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں اضافے کی تردید

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں اضافے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں اور افواہوں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

وزیر تعلیم نے واضح کیا ہے کہ صوبے بھر کے تمام سکولز اور کالجز پہلے سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہی کھلیں گے اور تمام تعلیمی ادارے 12 جنوری سے معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔

رانا سکندر حیات نے چھٹیوں میں توسیع کی تردید اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے وائرل ہونے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے چھٹیوں میں اضافے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا اور نہ ہی پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توسیع کی جا رہی ہے۔

وزیر تعلیم نے والدین، طلبہ اور اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور صرف محکمہ تعلیم کے مستند ذرائع سے جاری ہونے والی اطلاعات پر ہی اعتماد کریں۔

Related posts

عید الفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی ، رویت ہلاک ریسرچ کونسل

Mobeera Fatima

ذوالفقار علی بھٹو کو شفاف ٹرائل سے محروم رکھا گیا ، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا اضافی نوٹ

Mobeera Fatima

کراچی ، لیاری میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی ، 11 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

Leave a Comment