Daily Systematic Metro News Breaking News
صحت

کیا انڈے کولیسٹرول بڑھاتے ہیں؟ نئی تحقیق نے پرانی سوچ بدل دی

ہارورڈ ہیلتھ پبلشنگ کی نئی تحقیق نے انڈوں اور کولیسٹرول کے تعلق کے بارے میں طویل عرصے سے رائج تصورات کو چیلنج کر دیا ہے۔

ہارورڈ ہیلتھ میں شائع رپورٹ کے مطابق خوراک میں موجود کولیسٹرول خون میں خراب کولیسٹرول (LDL) کی سطح پر اتنا اثر نہیں ڈالتا جتنا پہلے سمجھا جاتا تھا۔

تحقیق میں 48 بالغ افراد کو تین مختلف غذائی منصوبوں کے تحت رکھا گیا، ایک گروپ میں زیادہ کولیسٹرول مگر کم سیر شدہ چکنائی تھی اور روزانہ دو انڈے شامل تھے۔ دوسرے گروپ میں کم کولیسٹرول مگر زیادہ سیر شدہ چکنائی تھی، جبکہ تیسرے گروپ میں زیادہ کولیسٹرول اور زیادہ سیر شدہ چکنائی تھی جس میں روزانہ ایک انڈا شامل تھا۔

نتائج سے پتہ چلا کہ خون میں  خراب کولیسٹرول کی سطح بنیادی طور پر سیر شدہ چکنائی کی مقدار سے متاثر ہوتی ہے، نہ کہ خوراک میں موجود کولیسٹرول سے۔

Related posts

کون سی غذائیں کینسر اور ذیابیطس کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے؟ نئی تحقیق

Mobeera Fatima

کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت 10 بڑے شہروں میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ

Mobeera Fatima

ملک میں ڈینگی، چکن گونیا اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment