Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پاکستان میں 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

پاکستان میں 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کی بھارتی تسلط اور مظالم کے خلاف جاری جدوجہدِ آزادی اور عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا، اس سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پورے ملک میں ریلیاں، واکس، سیمینارز اور خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، جبکہ قومی یکجہتی کے اظہار کے طور پر مختلف مقامات پر انسانی زنجیریں بھی بنائی جائیں گی۔

حکومت نے ریاستی اداروں اور میڈیا کو ہدایت جاری کی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا جائے اور قومی و بین الاقوامی سطح پر اس حوالے سے آگاہی میں اضافہ کیا جائے۔

اس موقع پر ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے جن میں مسئلہ کشمیر کے تاریخی پس منظر اور موجودہ صورتحال پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔

Related posts

نوازشریف کا انتخابی سیاست میں فعال کردار ادا کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

550 واٹ کا سولر سسٹم 100 یونٹ والے صارفین کو دیا جائے گا، صوبائی وزیر اطلاعات

Mobeera Fatima

شریف خاندان میں وزارت عظمیٰ کی جنگ جاری ، مریم کا ہدف شہباز اور اس کی حکومت ہے ، بیرسٹر سیف

Mobeera Fatima

Leave a Comment