Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ملالہ یوسفزئی کا جنگ زدہ خطوں میں لڑکیوں کی تعلیم کیلئے ہنگامی امداد کا اعلان

نوبیل انعام یافتہ سماجی رہنما ملالہ یوسفزئی نے نئے سال کے آغاز پر جنگ سے متاثرہ علاقوں میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے تین لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان کر دیا ہے۔

ملالہ فنڈ کی جانب سے یہ امداد غزہ، سوڈان اور کانگو میں تعلیمی سہولیات کی بحالی اور لڑکیوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کیلئے استعمال کی جائے گی۔

ملالہ یوسفزئی نے سوشل میڈیا پرجاری اپنے بیان میں کہا کہ تنازعات اورجنگی حالات میں زندگی گزارنے والی لڑکیاں شدید مشکلات کا سامنا کررہی ہیں تاہم تعلیم ان کیلئے امید کی واحد کرن ہے۔

انہوں نے ان لڑکیوں سے مکمل یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کوان کے مستقبل کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کرنے ہوں گے۔

ملالہ یوسفزئی نے حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ہرحال میں لڑکیوں کے تعلیم کے حق کا احترام اور تحفظ یقینی بنائیں۔ انہوں نے بین الاقوامی اداروں پر زور دیا کہ وہ جنگی جرائم کے مرتکب عناصر کو عالمی قوانین کا پابند بنائیں۔

Related posts

محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

امریکا نے شام پر عائد پابندیاں باضابطہ طور پر اٹھا لیں

Mobeera Fatima

اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کی نئی تجویز مان لی ، امریکا

Mobeera Fatima

Leave a Comment