Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

شاہد آفریدی بھی بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کی حمایت میں سامنے آ گئے

شاہد آفریدی نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے بھارت ٹیم نہ بھیجنے کے فیصلے کی حمایت کر دی۔

سابق کپتان و آل راؤنڈر ن ے کہا کہ آئی سی سی کا انڈیا کے حق میں جھکاؤ نمایاں طور پر نظر آتا ہے حالانکہ یہ ادارہ صرف ایک ملک کیلئے نہیں بلکہ تمام ممبر ممالک کے لیے بنایا گیا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ آئی سی سی انڈین کرکٹ کونسل نہیں بلکہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل ہے، شاہد آفریدی نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے بھارت ٹیم نہ بھیجنے کے فیصلے کو درست قرار دیا اور کہا کہ یہ فیصلہ جواز رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی پر اب یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بنگلا دیش کے میچز کسی دوسرے مقام پر منتقل کرے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ کرکٹرز ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

Related posts

محمد یوسف کا استعفیٰ مسترد ، نئی ذمہ داری ملنے کا امکان

Mobeera Fatima

بھارتی کبڈی ٹیم کی انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت پر پابندی عائد

admin

نیشنل گیمز کیلئے پنجاب باکسنگ ٹیم کے ٹرائلز آج شروع ہونگے

Mobeera Fatima

Leave a Comment