Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

بنگلادیش کے کھلاڑیوں کو بھارت میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے، شیو سینا کی دھمکی

انتہا پسند ہندوتوا تنظیم شیوسینا نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں بنگلا دیشی کرکٹرز کی شرکت کی سخت مخالفت کا اعلان کیا ہے۔

ہریانہ میں شیوسینا کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کے کھلاڑیوں کو بھارت میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

شیوسینا کے رہنما نیرج سیٹھی کے مطابق جماعت اس فیصلے پر قائم ہے کہ بنگلا دیشی کھلاڑی بھارت میں آئی پی ایل میچز میں حصہ نہیں لیں گے۔

انہوں نے دھمکی آمیز لہجے میں یہ بھی کہا کہ اگر بھارت کے خلاف رویہ برقرار رہا تو بنگلا دیش کے مزید میچز پر پابندی لگانے پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔

کھیل جیسے عالمی اور غیرسیاسی میدان میں نفرت پر مبنی سیاست ایک بار پھر سامنے آ گئی ہے، جس نے دنیا کے سامنے بھارت میں انتہاپسندی کے ایک اور پہلو کو بے نقاب کر دیا ہے۔

Related posts

پی ایس ایل ٹیم ’پنڈیز‘ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نام ’راولپنڈیز‘ کردیا

Mobeera Fatima

قومی ہاکی ٹیم کل وزیراعظم کی مہمان بنے گی

admin

بھارتی کرکٹ بورڈنے نئے ون ڈے کپتان کا اعلان کردیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment