Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

کوئی پتہ نہیں کب کیا ہو جائے ، اپنی حفاظت کیلئے بلٹ پروف گاڑی استعمال کرتا ہوں ، راشد خان

افغانستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان راشد خان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی گلیوں میں نہیں پھر سکتا، عام کار میں سفر نہیں کر سکتا اسلئے بلٹ پروف گاڑی رکھی ہوئی ہے۔

انگلینڈ کے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن نے راشد خان سے گفتگو کے دوران راشد کی روز مرہ زندگی کے بارے میں سوالات کیے۔ راشد خان نے بلٹ پروف گاڑی رکھنے کے حوالے سے بتایا کہ کوئی پتہ نہیں ہوتا کہ کب کچھ بھی ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام کسی لگژری طرزِ زندگی کی وجہ سے نہیں بلکہ محض جان کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔

افغان کرکٹر نے کہا کہ ہمارے ملک میں بہت سارے لوگ بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کرتے ہیں، افغانستان میں بلٹ پروف گاڑی رکھنا عام سی بات ہے۔ کیون پیٹرسن راشد خان کی باتیں سن کر حیرانگی کا اظہار کرتے رہے۔

Related posts

دوسرا ٹیسٹ ، دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹنگ مشکلات کا شکار، 6 کھلاڑی پویلین واپس

Mobeera Fatima

دوسرا ون ڈے، محمد رضوان نے کیچ پکڑنے کا ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا

Mobeera Fatima

آئی پی ایل میں روہت شرما کے بلے پر تنازع کھڑا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment