Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عدالت نے حکومت سے جواب مانگ لیا

لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے وفاقی حکومت، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور دیگر متعلقہ حکام سے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مفادِ عامہ کی تنظیم جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو غیر قانونی اور عوام دشمن قرار دیا گیا ہے۔

عدالت نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ قیمتوں کے تعین سے متعلق مکمل میکنزم بھی پیش کرے، تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کن بنیادوں پر کیا گیا۔

Related posts

حیدر آباد میں ریلوے ٹریک پر کریکر دھماکا ، ٹرینوں کی آمد و رفت معطل

admin

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے درخواست خارج کردی

Mobeera Fatima

گندم کی فی من قیمت میں 300 روپے کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment