Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

گھمنڈی بھارت نے گھٹنے ٹیک دیئے؛ پی سی بی سے بڑی درخواست

پی سی بی کے ڈائریکٹر آف ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے اپنے فاسٹ بولرز کی ٹریننگ اور رہنمائی کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔

پی سی بی کے آفیشل چینل پر اپلوڈ ہونے والے ایک پوڈکاسٹ میں  انہوں  نے  کہا کہ پی سی بی کا اوورسیز پلیئرز کے لیے پروگرام دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو پاکستان میں کوچنگ اور ٹریننگ کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ اس پروگرام کے تحت حال ہی میں نیدرلینڈز اور انگلینڈ کے کھلاڑی بھی پاکستان آئے۔

عاقب جاوید نے بتایا کہ یہ پروگرام مستقبل میں دنیا بھر تک پھیلایا جائے گا اور ہمیں ابھی بھارت سے بھی فون کالز آرہی تھیں اوربھارت کی جانب سے اپنے فاسٹ بولرز کی رہنمائی کے لیے درخواست کی گئی ہے۔

پوڈکاسٹ کے میزبان نے تبصرہ کیا کہ عام طور پر بھارتی اور پاکستانی کھلاڑی ایک دوسرے سے مصافحہ بھی نہیں کرتے جس پر عاقب جاوید نے ہنستے ہوئے کہا کہ عام لوگ مختلف سوچتے ہیں جبکہ بیوروکریسی (انتظامیہ) کچھ اور انداز اختیار کرتی ہے۔

Related posts

ہربھجن، یوراج سمیت دیگر بھارتی کرکٹرز کیخلاف کیس

Mobeera Fatima

افریقن فٹبال کنفیڈریشن کا بڑا فیصلہ، میچ جیتنے کے باوجود سینیگال افریقی چیمپئن نہ رہا

Mobeera Fatima

فٹبال اسٹار سے کروڑوں کا بھتہ وصول کرنے والی خاتون کو قید کی سزا

Mobeera Fatima

Leave a Comment