Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

حکومت نےسول آرمڈ فورسز کے لیےشہداء معاوضہ پیکج کے رولز جاری کردیے

وفاقی حکومت نےسول آرمڈفورسز کےلیےشہداء معاوضہ پیکج کے رولز جاری کردیے جس کا اطلاق دوران ڈیوٹی سول آرمڈ فورسز کے شہداء، دائمی معذور، معمولی اور شدید زخمیوں پر ہوگا۔

سول آرمڈ فورسزکے معاوضہ پیکج کے لیےمتعلقہ سول آرمڈ فورسز واقعات کا اسٹیٹمنٹ تیار کرے گا اور اسٹیٹمنٹ کےساتھ میڈیکل آفیسر کا سرٹیفکیٹ لگانا ہوگا۔

رولز کےمطابق ہرایک سول آرمڈ فورسزکے ہیڈکواٹرزمیں کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ متعلقہ سول آرمڈفورسزکاسربراہ کمیٹی کا چیئر مین ہوگا،ہر کیس دستاویزات اور ضروری درکارتقاضے پورے کرنےکے بعد کمیٹی میں پیش ہوگا۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نےگذشتہ ماہ سول آرمڈ فورسزکےلیے شہدا پیکج کے معاو ضے میں 233 فیصد تک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

Related posts

کوئٹہ اور تربت کے عوام کے لیے خوشخبری, 21 نئی بسیں سڑکوں پر آنے کو تیار

Mobeera Fatima

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ تبدیل ہونے کی صورت میں عام آدمی پر کیا اثرات پڑیں گے؟

Mobeera Fatima

علی امین گنڈاپور سے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت واپس لے لی گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment