Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

ملک میں فائیو جی سروسز کا آغاز کب متوقع؟ چیئرمین پی ٹی اے نے خوشخبری سنا دی

پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ملک میں فائیو جی سروسز کے آغاز کی راہ ہموار ہو چکی ہے۔

یہ بات پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ فائیو جی ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل میں ایک نیا باب کھلے گا اور صارفین کو تیز رفتار اور جدید سہولیات میسر آئیں گی۔

چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ اتھارٹی حکومت سے درخواست کرے گی کہ فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی رمضان المبارک سے قبل منعقد کی جائے تاکہ ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ فائیو جی نیلامی سے متعلق انفارمیشن میمورنڈم آئندہ 10 سے 15 روز میں جاری کر دیا جائے گا، جس میں نیلامی کے قواعد و ضوابط، دستیاب اسپیکٹرم اور دیگر تکنیکی تفصیلات شامل ہوں گی۔

Related posts

2025 میں کون سے اے آئی کورسز فائدہ مند؟ 10 بہترین پروگراموں کی فہرست

Mobeera Fatima

ناکامی سے خدمت تک: عرفان مسعود کا متاثر کن سفر اور سندھ مشن

Mobeera Fatima

ایلون مسک کی سبسکرپشن ختم کرنیکی پوسٹ ، نیٹ فلکس کو 25 ارب ڈالر کا نقصان

Mobeera Fatima

Leave a Comment