Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

اسکول بس کھائی میں جا گری،قیمتی جانی نقصان

کولمبیا میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آگیا جہاں اسکول کے بچوں کو لے جانے والی بس کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 17 طلبا کی جان چلی گئی جبکہ 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

صوبہ انٹیوکیا کے گورنر آندریس جولیان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ یہ بس کیریبین کے ساحلی شہر ٹولو سے میڈیلین جا رہی تھی۔

بس میں انٹیوکیانو ہائی اسکول کے طلبہ سوار تھے جو اسکول کے دورے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری رہیں جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

گورنر کا کہنا ہےدسمبر کے مہینے میں پیش آنے والا یہ سانحہ پوری کمیونٹی کے لیے نہایت تکلیف دہ خبر ہے۔

Related posts

پاکستان کی درخواست پر امریکا اور ایران میں جنگ بندی خوش آئند ہے ، افغان حکومت

Mobeera Fatima

دوحا سے فلپائن جانے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

Mobeera Fatima

دنیا کے بہترین ریلوے نظام رکھنے والے سرفہرست 10 ممالک

Mobeera Fatima

Leave a Comment