Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سڈنی حملے کا الزام لگائے جانے پر پاکستانی نوجوان نوید اکرم کا ردعمل سامنے آ گیا

سڈنی کے معروف ساحلی علاقے بونڈی میں فائرنگ کے بعد گرفتار ملزم کے حوالے سے پھیلائے جانے والے جھوٹے پروپیگنڈے پر پاکستانی نوجوان نوید اکرم منظر عام پر آ گئے ہیں۔

سڈنی میں مقیم نوید اکرم کا تعلق پاکستان کے شہر لاہور سے بتایا جاتا ہے۔ انہیں مختلف بھارتی، افغان اور اسرائیلی میڈیا چینلز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے انہیں بونڈی حملے میں گرفتار دہشت گرد سے جوڑ دیا، جبکہ بعض بھارتی نیوز چینلز اور سوشل میڈیا صارفین نے گرفتار شخص کی جگہ ان کی تصاویر نشر کرنا شروع کر دیں۔

اس پروپیگنڈے کے بعد نوید اکرم نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے بونڈی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور واضح کیا کہ ان کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

Related posts

محفوظ، ترقی یافتہ پنجاب بنائیں گے جو برداشت اور امن کی مثال بنے گا، مریم نواز

Mobeera Fatima

پاکستان اور کینیڈا کا تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق؛ تجارت، سرمایہ کاری اور سکیورٹی تعاون بڑھانے کا عزم

Mobeera Fatima

بطور ثبوت احتجاج کی ویڈیو نہ رکھنے والے رہنمائوں کو پارٹی ٹکٹ نہیں ملے گا ، بشریٰ بی بی

Mobeera Fatima

Leave a Comment