Daily Systematic Metro News Breaking News
موسم

کراچی والے تیار ہو جائیں، محکمہ موسمیات نے پیشگی اطلاع دے دی

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 15 دسمبر سے سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

شہر قائد میں آج موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے تاہم 15 دسمبر سے سردی کی شدت میں اضافے کی توقع ہے۔

آج کراچی میں شمال مشرقی ہوائیں 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 93 فیصد ہے۔

دوسری جانب ملتان میں ائیر کوالٹی انڈیکس 314 پوائنٹس ریکارڈ کیاگیا ہے اور شہر اور گرد و نواح میں آج موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

ملتان میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے, ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے۔

Related posts

ملک میں چند مقامات پر آندھی، بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

موسم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی سامنے آ گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment