Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

فیض حمید شواہد کیساتھ عمران خان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بنیں گے ، فیصل واوڈا کا دعویٰ

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیض حمید بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف شواہد کیساتھ وعدہ معاف گواہ بنیں گے۔

نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ فیض حمید نو مئی کے خلاف گواہی اور ثبوت دیں گے اور یہ مقدمہ اب بانی پی ٹی آئی کی طرف جائے گا، شواہد آ گئے تو بانی پی ٹی آئی کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمہ چل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی سے ایک سال پہلے مجھے پارٹی سے نکال دیا گیا تھا اور میں اسی چیز سے روک رہا تھا کہ اس جگہ پر نہ جائیں کہ واپسی نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے زمرے میں بھی عمران خان اس شکنجے میں آتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور تقریباً آ گئے ہیں۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ شواہد آنے کے بعد پی ٹی آئی کے وہ رہنما جو سائیڈ ہو گئے لیکن اس وقت ملوث تھے، جو جیل میں ہیں ان کو بھی لایا جائے گا۔

Related posts

شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی لازوال قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، محسن نقوی

Mobeera Fatima

وفاقی وزیر ریلوے نے ڈی جی خان میں شٹل ٹرین سروس کا افتتاح کر دیا

Mobeera Fatima

ریاست کسی بندے کو اٹھا لے تو لوگ کہاں جائیں ؟ پشاور ہائیکورٹ

admin

Leave a Comment