Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

افغان طالبان نے بازاروں سے موسیقی کے آلات ضبط کرکے نذر آتش کر دیئے

افغانستان میں طالبان نے بازاروں سے موسیقی کے درجنوں آلات ضبط کرکے نذر آتش کر دیئے۔

طالبان کے محکمہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے مطابق افغان صوبے میدان وردک کے بازاروں سے  ضبط کیے گئے درجنوں موسیقی کے آلات اور حقوں کو جلا دیا گیا۔

طالبان نے بتایا کہ درجنوں کی تعداد میں ڈھولک، طبلے، رُباب، پیانو، ایم پی تھری پلیئرز، ٹیپ ریکارڈرز اور 15 حقوں کو  شرعی احکامات کے مطابق جلا دیا گیا۔

طالبان کے مطابق موسیقی کے آلات غیر اسلامی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے استعمال ہو رہے تھے ، ان اشیاء کو ضبط کرکے ضائع کرنا ہماری پالیسی کا حصہ ہے۔

Related posts

پیغمبر اسلام ﷺ نے صبر کے ساتھ سچائی کے راستے پر چلنے کا درس دیا، نریندر مودی

Mobeera Fatima

10 روز میں ریکارڈ 29 ہزار حج درخواستیں موصول

Mobeera Fatima

سونے کی قیمت میں بڑی کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment