بھارتی ریاست بہار کے ضلع بودھ گیا میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں شادی کے دوران کھانے میں رس گلے کم ہونے پر دلہا اور دلہن کے خاندان آپس میں لڑ پڑے، اور اس لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی ابتدائی رسومات مکمل ہونے کے بعد جب دلہا اور دلہن منڈپ کی جانب بڑھ رہے تھے، اسی دوران کھانے میں رس گلے کم ہونے پر دونوں خاندانوں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑے میں بدل گئی۔
لڑائی اس ہوٹل میں ہوئی جہاں دلہن کا خاندان مقیم تھا۔ ہوٹل میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں نے پورا واقعہ ریکارڈ کر لیا، جس کی ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد لوگ حیران رہ گئے۔
A chaotic scene unfolded in a wedding in #Bihar‘s #BodhGaya after the bride and the groom’s families exchanged blows over a shortage of rasgulla.
The incident was caught on CCTV installed inside the hotel where the wedding was taking place, and the video surfaced online.… pic.twitter.com/As6vU9WXSZ
— Hate Detector 🔍 (@HateDetectors) December 4, 2025
