کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) میں جعلی ڈگریوں کا اسکینڈل سامنے آ گیا ، ادارے کے 56 ملازمین کی ڈگریاں جعلی نکل آئیں۔
جعلی ڈگریاں رکھنے والے ملازمین کیخلاف ایف آئی اے اسلام آباد سرکل نے سیکشن 420 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ، مقدمہ درج ہونے کے بعد ملازمین کی گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
جعلی ڈگریوں والے ملازمین مختلف گریڈز میں سی ڈی اے میں کئی سالوں سے ملازمت کر رہے تھے ،سی ڈی اے کی انکوائری ٹیم نے بھی ان ملازمین کی ڈگریوں کو جعلی قرار دیا تھا۔
