Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

سلمان علی آغا کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلمان آغا کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سلمان علی آغا کا قیادت کرنے کا انداز حکام کو بھا گیا ہے، ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی خان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھے جانے کا قوی امکان ہے۔

ٹیم کی فائٹنگ سپرٹ نے حکام کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے، حکام کو لگتا ہے ٹیم یکجا ہو کر کھیلتی ہوئی نظر آ رہی ہے ماضی میں ایسا نہیں دیکھا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ سلمان آغا نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے ٹیم کو جیت کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، اس وجہ سے کسی تبدیلی کی کوئی ضرورت نہیں لگتی۔

واضح رہے کہ سلمان آغا نے اپنے کیریئر کے 40 میں سے 38 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بطور کپتان کھیل رکھے ہیں، وہ 23 فتوحات کے ساتھ ملک کے تیسرے کامیاب ترین کپتان کی حیثیت اختیار کر گئے ہیں۔

Related posts

ڈیل اسٹین کی محمد سراج کے بارے پیشگوئی درست ثابت ہو گئی

Mobeera Fatima

پاک جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز، پچز بارے اہم فیصلہ، حکمت عملی تیار

Mobeera Fatima

نوید اکرم چیمہ کو ایک مرتبہ پھر قومی کرکٹ ٹیم کا مینجر بنانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment