Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب نے ایکس سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ صوبے کے تعلیمی ادارے 22 دسمبر سے 10 جنوری تک بند رہیں گے۔

واضح رہے یہ فیصلہ سردی کی شدت اور طلبہ کی صحت کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ بچے بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں اور چھٹیوں کے دوران بہتر تیاری کے ساتھ اگلے تعلیمی سیشن کیلئے واپس آئیں۔

اس سے پہلے پنجاب حکومت نے بڑھتی ہوئی اسموگ کی شدت کے باعث اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کی تھی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ کوئی بھی تعلیمی ادارہ صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں کھولا جا سکے گا۔

Related posts

سکیورٹی خدشات ، اڈیالہ جیل میں عمران خان سمیت دیگر قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی

Mobeera Fatima

جی ایچ کیو حملہ کیس ، علی امین گنڈا پور کے وارنٹ جاری ، گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم

Mobeera Fatima

حیات آباد میں ایف سی ٹیچنگ اسپتال فعال کردیا گیا

admin

Leave a Comment