پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے خواتین کے لیے ایک متاثر کن پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صبر کرنا اور اپنی زندگی کے وقت پر بھروسہ کرنا بالکل درست ہے۔
مایا علی نے انسٹاگرام پر ایک ریل شیئر کی، جس میں ایک خاتون نے شادی اور بچوں کے حوالے سے معاشرتی دباؤ پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں 36 سال کی ہوں، شادی شدہ نہیں اور میرے بچے نہیں ہیں۔ اکثر لوگ کہتے ہیں، ‘اوہ!’۔
خاتون نے ریل میں کہا کہ بہت سی خواتین کو شاید یہ سننا ضروری ہے کہ اس مرحلے پر کسی چیز کا نہ ہونا بھی بالکل ٹھیک ہے۔ زندگی میں بہت سے لوگ شادی کر لیتے ہیں اور بچے پیدا کرتے ہیں، جو کہ خوبصورت ہے، اور مجھے یقین ہے کہ یہ میری زندگی کا حصہ بھی بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ لیکن میں سمجھتی ہوں کہ اس وقت اکیلے رہ کر بہت بڑے اسباق سیکھے جا سکتے ہیں۔ اس میں کوئی غلطی نہیں ہے، میں یقین رکھتی ہوں کہ آپ کسی حیرت انگیز چیز کی طرف بڑھ رہے ہیں، تو اپنے وقت کو خود کے ساتھ انجوائے کریں۔
