Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

2200 کروڑ کا آن لائن فراڈ، بھارتی اداکارہ شوہر سمیت گرفتار

آسام پولیس نے آن لائن اسٹاک ٹریڈنگ کے نام پر 2200 کروڑ روپے کے فراڈ میں معروف فلم اسٹار اور کوریوگرافر سومی بورا اور ان کے فوٹوگرافر شوہر تارکک بورا کو گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک بہت بڑا مالیاتی فراڈ ہے جس میں ہزاروں افراد کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ فراڈ سکیورٹی اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (SEBI) کے ساتھ رجسٹریشن کے بغیر کیا جا رہا تھا، جس کے تحت یہ تمام لین دین غیر قانونی ہیں۔

اداکارہ سومی بورا اور ان کے شوہر کی گرفتاری کے بعد مزید لوگوں کی گرفتاری کا امکان ہے،گرفتاری کے بعد ایک ویڈیو پیغام میں سومی بورا نے ان الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس فراڈ میں ملوث نہیں ہیں اور ان کے خلاف میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے۔

ریاستی پولیس کے سربراہ گیانیندر پرتاپ سنگھ نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر کہا ہے کہ ان کا کھیل اب ختم ہوا۔

Related posts

نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل اور آسٹریلیا کے ایلیکس کیری نے پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے خود کو رجسٹرڈ کروا لیا

Mobeera Fatima

سحر خان نے صبا قمر کے حق میں آواز بلند کی، آن لائن بدسلوکی پر تنقید

Mobeera Fatima

اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ جنرل اہرن ہالیوا عہدے سے مستعفی

Mobeera Fatima

Leave a Comment