Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

اعتماد کی کمی کے باوجود اے آئی کے استعمال میں مسلسل اضافہ

ڈیٹائیکو (Dataiku) کے لیے تیار کی گئی نئی ہیریس پول سروے پر مبنی گلوبل اے آئی کنفیشنز رپورٹ مطابق دنیا بھر کی بڑی کمپنیوں میں اے آئی ایجنٹس تیزی سے آپریشنز کا حصہ بن رہے ہیں، تاہم ان پر فیصلہ سازوں کا اعتماد اس رفتار کے مطابق نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق 800 سینئر ایگزیکٹوز پر مبنی سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ 86 فیصد ادارے روزمرہ ورک فلو کے لیے اے آئی ایجنٹس پر انحصار کرتے ہیں۔ تقریباً 42 فیصد نے درجنوں اندرونی عمل خودکار ایجنٹس کے سپرد کر دیے ہیں، جنہیں ڈیٹا موومنٹ، آپریشنل آٹومیشن اور اہم فیصلوں کے نظام میں شامل کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 72 فیصد ایگزیکٹوز ایسے ایجنٹس کے اہم فیصلے بغیر وضاحت کی منظوری دے دیتے ہیں، اور صرف 19 فیصد ہمیشہ وضاحت کو لازمی سمجھتے ہیں۔ حساس شعبوں جیسے ریگولیٹری کمپلائنس، بھرتی اور اخلاقیات میں اعتماد کم ہے، صرف 11 فیصد ایجنٹس کو ان شعبوں کے لیے تیار سمجھتے ہیں۔

تقریباً 95 فیصد چیف ڈیٹا آفیسرز آج ریگولیٹرز کے لیے مکمل ٹریس ایبلٹی فراہم نہیں کر سکتے، جبکہ صرف 5 فیصد کا دعویٰ ہے کہ وہ مکمل ٹریس ایبلٹی حاصل کر چکے ہیں۔

Related posts

گوگل کا ونڈوز پی سی کے لئے اے آئی سے چلنے والا نیا سرچ ایپ

Mobeera Fatima

ایپل نے نئی آئی فون 17 سیریز اور ڈیوائسز متعارف کرا دیں

Mobeera Fatima

اسکائپ کو 22 سال کی طویل سروس کے بعد بند کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment