Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

شادی کے 20 منٹ بعد ہی دلہن نے شوہر کے ساتھ رہنے سے انکار کر دیا

بھارت اترپردیش کے ضلع ڈیوریا میں نئی دلہن پوجا نے سسرال پہنچنے کے صرف 20 منٹ بعد شوہر کے ساتھ رہنے سے انکار کر دیا، جس کے نتیجے میں شادی منسوخ ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق شادی 25 نومبر 2025 کو روایتی رسومات کے ساتھ منعقد ہوئی، اگلے دن یعنی 26  نومبر کی صبح دلہن سسرال پہنچی اور روایتی استقبال کی رسم کے دوران اچانک اعلان کیا کہ وہ یہاں قیام نہیں کرے گی اور فوری طور پر اپنے والدین کے گھر جانا چاہتی ہے۔ شوہر اور سسرال کے افراد نے قائل کرنے کی کوشش کی، مگر دلہن اپنے فیصلے پر قائم رہی۔

بعد ازاں دلہن کے گھر والے بھی سسرال پہنچے، لیکن معاملہ پنچایت کی سطح پر طے پایا اور باہمی رضامندی سے شادی منسوخ کر دی گئی، شادی کے دوران تبادلہ شدہ تحائف اور سامان دونوں جانب واپس کر دیے گئے۔ پولیس کو اطلاع دی گئی لیکن کسی نے کوئی رسمی شکایت درج نہیں کروائی۔

Related posts

ملک دیوالیہ ہوچکا، معیشت تباہی کی جانب گامزن ہے، ڈاکٹر قیصر بنگالی

Mobeera Fatima

روس کا جوہری صلاحیت کے حامل نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سرمات کا تجربہ

Mobeera Fatima

رواں سال دبئی میں 3968 پاکستانی، 7860 نئی بھارتی کمپنیاں رجسٹرڈ

Mobeera Fatima

Leave a Comment