Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے الاؤنسز ایک بار پھر تاخیر کا شکار

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ایک بار پھر مالی مشکلات سے دوچار ہو گئے ہیں، کیونکہ ڈیلی الاؤنس کی ادائیگیاں تاحال نہیں کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق دورۂ بنگلہ دیش کے دوران کھلاڑیوں کو ملنے والا ڈیلی الاؤنس جاری نہیں ہوا، جبکہ پرو ہاکی لیگ کے کیمپ کا ڈومیسٹک الاؤنس بھی اب تک ادا نہیں کیا گیا۔

کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ابھی تک کسی قسم کی ادائیگی نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق پرو ہاکی لیگ کے دوران قومی کھلاڑیوں کو صرف 40 ڈالر یومیہ دیے جانے کا امکان ہے، جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے ضابطے کے مطابق کھلاڑیوں کو 30 ہزار روپے انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس ادا کیا جانا لازمی ہے۔

متعدد کھلاڑیوں نے الاؤنسز کی عدم فراہمی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے، جبکہ کچھ کھلاڑیوں نے صرف 40 ڈالر یومیہ الاؤنس تک محدود کرنے پر سخت ناراضی ظاہر کی۔

Related posts

نیوزی لینڈ نے پہلی بار بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دے دی

Mobeera Fatima

صائم ایوب کی ون ڈے میں پہلی نصف سنچری

Mobeera Fatima

بھارتی کرکٹر شریاس ائیر آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

Mobeera Fatima

Leave a Comment