Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی شخص کو بھی سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی، محسن نقوی

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن قوی نے کہا ہے کہ ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی شخص کو بھی سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وفاقی وزیرِ داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے لاہور ائیر پورٹ کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے امیگریشن کے تمام عمل کا تفصیل سے جائزہ لیا۔

وزیرِ داخلہ نے امیگریشن کاونٹرز پر مسافروں کی ٹریول ہسٹری کو شناختی کارڈز اور پاسپورٹس سے منسلک کرنے کے جدید نظام کا معائنہ کیا اور اس تیز رفتار نظام کی کارکردگی پر ڈائریکٹر ایف آئی اے علی ضیاء اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

محسن نقوی نے بیرونِ ملک روانہ ہونے والے اور بیرونِ ملک سے واپس آنے والے مسافروں سے ملاقات کی اور ان سے امیگریشن پراسیس کے بارے میں رائے لی۔

مسافروں نے مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف 2 منٹ میں امیگریشن کا عمل مکمل ہو گیا ہے، آپ کے دوروں سے امیگریشن کا نظام پہلے سے کہیں زیادہ بہتر ہوا ہے۔

Related posts

خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی تشکیل نو کا فیصلہ

admin

دہشتگردوں کیخلاف بات کرنے پر علی امین گنڈاپور کی ٹانگیں کانپتی ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

Mobeera Fatima

سپریم کورٹ، 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment